کراچی (این این آئی)معروف گلوکار علی ظفر بھی چاہت فتح خان کی گلوکاری اور انداز گفتگو سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔حال ہی میں نجی میڈیا کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران علی ظفر نے کہا کہ میں نے کئی بڑے بڑے سنگرز کو سن کر گانے کی کوشش کی اور اس کوشش کے دوران مجھے کئی بار لگتا ہے کہ میں ایک سے دو فیصد کامیاب ہوگیا لیکن چاہت فتح علی خان ایسے گلوکار ہیں جن کے پوائنٹ ون پر بھی میں نہیں پہنچ پاتا۔دوران شو علی ظفر نے چاہت فتح خان کی ایکٹنگ کرنے کی کوشش بھی کی اور ان کے انداز گفتگو میں اپنے لیے جاری پیغام کو دہرایا جس میں چاہت فتح علی خان نے علی ظفر سے لندن میں اہلیہ کے ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...