سرگودھا (این این آئی)سرگودھا میں خواجہ سراؤں کا پہلا اسکول قائم کر دیا گیا جہاں مفت کتابیں، ٹرانسپورٹ کی سہولت اور وظیفہ بھی دیا جائے گا۔حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے سرگودھا میں خواجہ سراؤں کا اسکول قائم کردیا جہاں 25 سے زائد خواجہ سراؤں نے داخلہ لیکر تعلیم بھی شروع کردی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ داخل ہونے والے خواجہ سراؤں کو نہ صرف کتابیں، یونیفارم اور ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت ہوگی بلکہ انہیں وظیفہ بھی دیاجائے گا۔محکمہ ایجوکیشن کے ترجمان محمد الیاس باجوہ نے کہا کہ ٹرانسجینڈر نے اس اقدام کو بہت سراہا ہے اور کہا ہے کہ پہلی دفعہ گورنمنٹ کا یہ بہت اچھا منصوبہ ا?یا ہے جس میں ہمیں پڑھایا بھی جارہا ہے اور وظیفہ بھی دیا جارہا ہے اور ٹیچر کی تنخواہ بھی بہت اچھی ہے۔اسکول میں تعلیم دینے والے اساتذہ بھی خواجہ سرا رکھے گئے ہیں جبکہ خواجہ سراؤں کے گروہ کو ماہانہ 30 ہزار روپے بھی سرکار تنخواہ کی مد میں دے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...