اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ کے پاکستان میں نمائندے ناتھن پورٹر کے ملک کی سیاسی صورت حال پر حالیہ بیان کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کے نمائندے کے بیان کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔خواجہ آصف سے اینکرنے ناتھن پورٹر کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ انہوں نے بالکل پاکستان کی حالیہ سیاسی پیش رفت کے بارے میں بات کی ہے، آپ اس کے بارے میں کیا سمجھتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان اداروں کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ دنیا بھر سمیت کہیں بھی جو صورت حال ہے اس کو بھی دیکھیں۔انہوںنے کہاکہ جیسا کہ غزہ میں کیا ہو رہا ہے، مغربی کنارے میں کیا ہو رہا ہے، سری نگری کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اپنی آنکھیں اس وقت کیوں بند کرتے ہیں جب کہیں اور کچھ ہوتا ہے، دنیا میں کسی مقام پر جہاں امریکی مفادات جڑے ہوتے ہیں لیکن وہ بولتے نہیں ہیں۔خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ناتھن پورٹر کا بیان ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، یہ ہمارے معاملات پر مداخلت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت سخت معاشی صورت حال کا سامنا ہے اور 9 مئی کو امن و امان کی انتہائی سنگین صورت حال پیدا کی گئی تھی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ 9 مئی کو ریاست کو خطرے میں ڈالا گیا اور بغاوت ہوئی، جو ہمارے ملک کی 75 سالہ تاریخ میں غیر متوقع بات تھی تاہم حکومت کی جانب سے بحران کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات کے ساتھ نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات یا حل تجویز کرنا چاہیے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...