زمینی راستے سے عراقی عازمین حج کے پہلے قافلے کی عرعر گذرگاہ سے سعودی عرب آمد

0
186

بغداد(این این آئی)عراق سے عازمین حج کے زمینی راستے سے پہلا قافلہ سعودی عرب کی شمالی سرحد پر واقع عرعر گذرگاہ سے ممالک میں داخل ہوا جہاں کسٹمز حکام کی طرف سے عازمین کا شاندار اسقبال کیا گیا۔میڈیارپورٹص کے مطابق زکوة، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کہا کہ اس نے عرعر کی نئی بندرگاہ پر عازمین کی آمد سے قبل ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے۔ عازمین کی خدمت کی خاطر کسٹمز حکام کی طرف سے ایک ایسا مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے جس سے عازمین کو سہولت ملے گی۔کسٹمز اتھارٹی نے کہا کہ وہ حج کے موسم میں اپنے آپریشنل پلان کے ذریعے اور اپنی تمام زمینی، سمندری اور فضائی کسٹم بندرگاہوں کے ذریعے عازمین کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت تمام عازمین حج کو بلا امتیاز ہر ممکن سہولت کی فراہمی کا عزم کیے ہوئے ہے۔