اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کے دورے کے بعد عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر 5 جون سے 7 جون تک عراق کا دورہ کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران وزیر خارجہ عراقی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ عراقی ہم منصب سے ملاقات میں فریقین مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور دوطرفہ تعاون کی راہیں تلاش کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے کربلا میں زائرین کے سینٹر کے قیام کا باضابطہ اعلان کریں گے اور سفارتخانے کے کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیر خارجہ کے دورہ عراق کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے، ثقافتی تعاون اور ویزا کی سہولت سے متعلق متعدد معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...