اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران نیازی دانستہ طور پر کھلے عام مقامی اور بین الاقوامی سامعین کو بڑی مہارت سے جھوٹی باتوں اور غلط بیانی سے گمراہ کر رہے ہیں،نو مئی کے واقعہ کے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے ، انسانی حقوق کی کہیں بھی پامالی نہ ہوئی اور نہ ہوگی،ہر کیس میں تمام قانونی ضابطے پورے کئے جائیں گے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا کیساتھ اپنے انٹرویوز میں عمران نیازی دانستہ طور پر کھلے عام مقامی اور بین الاقوامی سامعین کو بڑی مہارت سے جھوٹی باتوں اور غلط بیانی سے گمراہ کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان کا 9 مئی کے بعد کے واقعات کو انسانی حقوق کی پامالی اور سیاسی احتجاج کو دبانے کے زاویے سے پیش کرنے کا مقصد بیرونی تجزیہ نگاروں کو غلط بیانیے سے دھوکہ دینا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریکارڈ کی درستگی کیلئے میں بتاتا چلوں کہ 9 مئی کو جو انکی جماعت کا ریاست پر حملہ آور ہونے کا قابلِ مذمت اقدام بد نیتی اور ناپاک عزائم پر مبنی تھا،کسی بھی ملک کو اپنی سالمیت پر ایسا حملہ قطعاً برداشت نہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سب کو یقین ہونا چاہیے کہ اس واقعہ کے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے اور میں یہ بھی یقینی بنارہا ہوں کہ انسانی حقوق کی کہیں بھی پامالی نہ ہوئی اور نہ ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ہر کیس میں تمام قانونی ضابطے پورے کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنی تمام تر ائینی اور انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کا احترام کرتا ہے اور انہیں پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...