اسلام آباد /کابل (این این آئی)پاکستان کا دشمن دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان کے شہر کنڑ میں ماراگیا ۔ہلاک دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر انتہائی مطلوب تھا، دہشت گرد اور اْس کی اہلِ خانہ بھارت سے ہجرت کر کے افغانستان آئے تھے۔دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے تھا، جس نے غفاری مدرسہ کابل سے مذہبی تعلیم حاصل کی۔دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری ایران، ازبکستان، تاجکستان، پاکستان اور افغانستان میں متعدد حملوں میں شریک رہا۔دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری اپریل 2020ء سے اسلامک اسٹیٹ خراسان صوبے کا سرغنہ تھا۔ہلاک دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری تمام تر آپریشنز کا ماسٹر مائنڈ اور ہیڈ آف آپریشنز بھی تھا۔دسمبر 2021ء میں اقوامِ متحدہ، امریکا اور یورپی یونین نے ثناء اللّٰہ غفاری کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا اور اس کیسر پر ایک کروڑ ڈالر انعام مقرر کیا تھا۔دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری پاکستان اور دنیا بھر میں بے شمار حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور آپریشنز لیڈر نامزد رہا ہے۔دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری کابل میں پاکستانی سفارتخانے اور امام بارگاہ قصہ خوانی بازار پشاور پر حملوں میں ملوث تھا۔دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری ننگر ہار افغانستان میں جیل بریک، ازبکستان اور تاجکستان میں راکٹ حملوں میں ملوث تھا۔دہشت گرد ثناء اللّٰہ غفاری ایران میں شاہ چراغ مزار دھماکے اور مزار شریف افغانستان میں مسجد پر حملے میں ملوث تھا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...