پلاننگ کمیشن کے جاری اورنئے منصوبوں کیلئے 24ارب 89کروڑ روپے کی رقم مختص

0
106

اسلام آباد (این این آئی)سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال میں پلاننگ کمیشن کے جاری اورنئے منصوبوں کیلئے 24ارب 89کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ جمعہ کو سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں میں پلاننگ کمیشن میں ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے 50کروڑ،سنٹرفار ایکسیلینس کیلئے 25کروڑ ، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کیلئے 20کروڑ، پالیسی اورینٹڈ پروگرام کیلئے 67کروڑ ، اینٹگریٹڈانرجی پلاننگ کیلئے 15کروڑ ، انوویشن سپورٹ پراجیکٹ کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ نئے منصوبوں میں پائیڈ کیلئے 70کروڑ، جوڈیشل پراجیکٹ ریفارمز کیلئے 5کروڑ ، پوسٹ فلڈ2022 بحالی پروگرام کیلئے 6ارب روپے سمیت مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔