اب لوگوں نے وقت کی قدر کرنا کم کر دی ہے’ ماہ نور بلوچ

0
191

لاہور( این این آئی) سینئر اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ تین دہائیوں میں سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی کہ لوگوں نے وقت کی قدر کرنا کم کر دی ہے۔ایک انٹرویو میں ماہ بلوچ نے کہا کہ اب اور پہلے کے دور میں بہت فرق ہے،کام کرنے کی اخلاقیات میں واضح کمی آئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پروفیشنلزم کم محسوس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں سیٹ پر5 منٹ بھی دیر سے پہنچوں تو مجھے اسٹریس ہونے لگتا ہے کہ بہت دیر ہوگئی ۔ مگر اب سیٹ پراگرصبح پہنچو اور پھر انتظار کرتے رہو یہاں تک کہ چار،چار گھنٹے بھی انتظار کرنا پڑتے ہیں۔ ماہ نور بلوچ نے کہا کہ نا صرف خواتین بلکہ مردوں کی وجہ سے بھی بلاوجہ انتظار کرنا پڑتا ہے جوکہ کوفت کا باعث ہے۔ بلا وجہ انتظار کی وجہ سے سسٹم بھی خراب ہو جاتا ہے اور نہ انرجی رہتی ہے کہ انسان اپنا بہترین کام ؤدے سکے۔اب لوگوں نے وقت کی قدرکرنی چھوڑ دی ہے۔