اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ حان نے کہاہے کہ یونان میں کشتی کے حادثہ میں ہونے والی اموات ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ ملک بھر کے عوام اپنے بھائیوں کی دیار غیر میں اموات پر سوگوار ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ درندہ صفت انسانی اسمگلروں کے خلاف ایف آئی اے حرکت میں آ چکی ہے، لاہور اور کراچی میں اس سلسلہ میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ اس سانحہ میں ملوث موت کے تمام افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور انسانی اسمگلنگ کے انسداد کیلئے سفارشات مرتب کرئے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کا دہندہ کرنے والوں کو عبرتناک سزا کے لیے خصوصی قانون سازی کی جائے گی، حکومت اس سانحہ کا شکار ہونے والوں کے خاندانوں کی ہر قسم کی بھرپور معاونت کرے گی۔وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے دعا ء کی ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے مکمل ہمدردی ہے اور ان کے دکھ میں شریک ہیں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...