پیرس (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی سربراہ ارسیلا وون ڈر لاین سے ملاقات کی ۔ گزشتہ روز دونوں رہنماؤں میں ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم نے رواں سال 9 جنوری کو جینیوا میں منعقدہ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس’ میں شرکت پر یورپی کمیشن کی سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یورپی اداروں کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کا خیرمقدم کرتے ہوئے یورپی کمیشن کی سربراہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ جی ایس پی پلس کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس کے ٹریک پر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ اس ضمن میں مظبوط سیاسی عزم موجود ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر نے 2022 کے سیلاب سے بحالی کی پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے جی ایس پی پلس سمیت یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون کی سطح کو سراہا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...