اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو سینئر نائب صدر اور چیف کو آر ڈینیٹرزبین الاقوامی امور و اوورسیز پاکستانیز مقرر کر دیا ہے ۔مسلم لیگ (ن)کے بین الاقوامی امور و اوورسیز پاکستانیز کے صدر سینیٹر اسحق ڈار نے پارٹی قائد میاںمحمد نوازشریف اور صدر میاں محمد شہباز شریف کی منظوری سے بیرسٹر امجد ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔بیرسٹر امجد ملک اس سے قبل بھی چیف کو آر ڈیینٹر بین الاقوامی امور و اوورسیز پاکستانیز کے طورپر مسلم لیگ (ن)میں ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے ان کے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر پارٹی نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ ذمہ داریاں سونپی ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر امجد مسلم لیگ (ن) کی تمام اوورسیز برانچز کے مابین کوآر ڈینیشن اور اوورسیز پاکستانیز سے متعلق امور سر انجام دینگے ۔سینیٹر اسحق ڈار نے بیرسٹر امجد ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن)اور ملک کی بہتری کیلئے کام کرینگے ۔اپنی تقرری پر بیرسٹر امجد ملک نے صدر بین الاقوامی امور و اوورسیز پاکستانیز سینیٹر اسحق ڈار سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دو سال کی مدت مکمل ہونے کے بعد مجھے ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت پر میں تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،آپ کے بطور چیف کو آر ڈینیٹر اور صدر بین الاقوامی امور کے عرصہ کے دور ان میں نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔انہوںنے کہاکہ میںپارٹی کی طرف سے سونپی گئیں ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے اور مطلوبہ نتائج کے حصول کی بھرپور کوشش کرونگا ۔