دبئی(این این آئی)دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے اماراتی شہریوں کیلئے 3 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ حمدان نے کہ دبئی میونسپلٹی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہریوں میں 3 ہزار 200 رہائشی پلاٹ تقسیم کیے ہیں۔یہ رہائشی منصوبہ 65 ارب درہم کے تاریخی بجٹ کا منصوبہ ہے جسے یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے منظور کیا ہے۔منصوبے کے تحت اماراتی گھروں کو اگلے 20 سال میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔شیخ حمدان نے ٹوئٹر پر کہا کہ شیخ محمد بن راشد کے وڑن کے مطابق شہریوں کو اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرنے کیلئے دبئی میونسپلٹی نے 3200 رہائشی پلاٹوں کی تقسیم مکمل کرلی ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...