اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مہنگائی ختم کر نے کے عزم کااظہار کر نے والا حکمران ٹولہ چودہ ماہ میں صرف اپنے کرپشن کیسز کا ہی خاتمہ کر سکا ۔ اپنے میں وائس چیئر مین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہاکہ موجودہ حکمران ٹولہ جو اپنی طرف سے ”مہنگائی ”کا خاتمہ کرنے کے عزم سے عوام پر مسلط ہوا، پچھلے 14 ماہ میں صرف اپنے کرپشن کیسز کا ہی خاتمہ کرسکا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی حالت یہ ھے کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے کمر توڑ دی ہے ، آج بھی بجلی کے نرخ مزید بڑھا دیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کسان کے لئے ٹیوب ویل تک چلانا مشکل ہوگیا ہے، ہرصنعت تقریباً بندش کے قریب ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترقی کرتے، اپنے پاؤں پر کھڑے ہوتے ہوئے اس ملک کو صرف انا اور اقتدار کی لالچ کے لئے تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں سے حساب پاکستان کے عوام آئندہ عام انتخابات میں لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ نہ عوام بھولیں گے اور نہ مورخ اس بدترین دور کو بھولے گا۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...