ٹورنٹو، خلیل احمد باجوہ نے قونصل جنرل کا چارج سنبھال لیا

0
154

ٹورنٹو (این این آئی)ٹورنٹو میں نئے قونصل جنرل آف پاکستان خلیل احمد باجوہ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں تعینات نئے قونصل جنرل خلیل باجوہ نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ایک متحرک پاکستانی کمیونٹی کا گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے پاکستانی کمیونٹی کو ساتھ لے کر اپنا مثبت کردار ادا کروں گا۔نئے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کی نجی شعبے کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان ایک سازگار ماحول کی سہولت فراہم کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔ خلیل احمد باجوہ نے کہا کہ کمیونٹی کے لیے قونصلر سروسز کو تیز ترین کر دیا جائے گا اور کینیڈین یونیورسٹیز میں پاکستانی اسٹوڈنٹس کی تعداد بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ خلیل احمد باجوہ اس سے قبل ترکی، برطانیہ اور ترکمانستان میں حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔