لاہور ( این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی واضح کر دیا نگران حکومت کا کام صرف انتخابات کروانا ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پر فیصلے کا ہفتہ ہے، جمعے کو نیب ترمیم کا اہم فیصلہ بھی سپریم کورٹ سے متوقع ہے اور جمعے کے روز سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہ اہم ترین ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی نگران کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ بھی اسی ہفتے متوقع ہے، صدر مملکت نے سینٹ سے منظور شدہ 13 ترمیمی بل اسی ہفتے واپس بھیج دئیے، مہنگائی کی چکی میں غریب نے مزید اسی ہفتے پسنا ہے، ڈیزل 20 روپے لٹر بڑھنا اور ڈالر 302 کا ہونا ہے، بجلی اور گیس مزید بڑھنی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا پالیسی بیان اسی ہفتے دینا ہے، صوبائی نگران حکومتیں بھی اسی ہفتے وجود میں آنی ہیں، پی ڈی ایم کے بعض لیڈر نگران وزیراعظم کے نام پر اب باتیں کر رہے ہیں، پہلے خود ہی فیصلے کا سارا اختیار شہباز شریف کو دیا اور شہباز شریف نے یہ اعلان راجہ ریاض کے ذریعے ہی کروانا مناسب سمجھا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کروانا ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ اور سارے ترقیاتی کام الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکیں گے لیکن الیکشن کرانے کی تاریخ کیا ہے اس کا فیصلہ بھی الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہنا تھا کہ زیرو رسک اور آنکھ کا تارہ ہونا اہم ضرور ہیں لیکن آخری فیصلہ عوام کا ہی ہو گا، انگوٹھا کاٹنا ہے یا انگوٹھا لگوانا ہے لیکن راج کرے گی خلق خدا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...