صادق سنجرانی کی نگران وزیر اعظم سے ملاقات ،وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

0
359

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں صادق سنجرانی نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ امید ہے نگران حکومت عوامی امنگوں کے مطابق نہ صرف الیکشن کمیشن کی صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاونت کرے گی بلکہ ملکی معاشی ترقی کے سفر کو مزید تیز کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نگران حکومت بھرپور کوشش کرے گی کہ اس مختصر عرصے میں عوامی نمائندوں کے اعتماد پر پورا اترے۔ملاقات میں سینیٹر دنیش کمار بھی موجود تھے۔