اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سیکرٹری خزانہ اور معاشی ٹیم نے نگران وزیر خزانہ کو ملکی معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔ڈاکٹر شمشاد اختر کو اہم معاشی اشاریوں کے رجحان سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد نگران وزیر خزانہ نے معاشی ڈسپلن یقینی بنانے اور معاشی عدم مساوات دور کرنے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وفاقی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی ورزا سے عہدوں کا حلف لیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...