سعودی عرب اور بھارت کے درمیان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کا معاہدہ

0
230

ریاض(این این آئی)سعودی عرب اور بھارت نے ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے جمہوریہ ہند کے ساتھ ڈیجیٹلائزیشن اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔ معاہدے پر سعودی کی طرف سے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر انجینیر عبداللہ بن عامر السواحہ اور ہندوستان کی طرف سے ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر اشونی ویشنو نے دستخط کیے۔معاہدے کا مقصد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ای-ہیلتھ اور ای لرننگ کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا اور ڈیجیٹل تحقیق اور اختراع اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے میدان میں شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔ ٹیکنالوجی اور اختراع کے لیے ایک علاقائی مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو بہتر بنانے میں مدد گار ہوگا۔یہ معاہدہ سعودی حکومت کی طرف سے ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔