تہران(این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات، دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے مواقع اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی صورتحال اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ نتیجہ خیز اور مفید بات چیت کی۔انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا، جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے ایرانی صدر کے لیے مبارکباد اور تحسین کا پیغام دیا۔گذشتہ روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کی سلامتی کے لیے ایک اہم نکتہ ہے۔انہوں نے تہران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی مملکت کی خواہش پر بھی زور دیا اور کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی اعتماد کو بڑھانے کی خواہش مخلص اور سنجیدہ ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے کہا کہ انہوں نے ریاض میں نتیجہ خیز بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں مملکت کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ مل کر خطے کے مسائل کو فوری طور پر حل کر سکتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ترقی کی گواہی دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک نے گذشتہ مارچ میں بیجنگ میں 2016 سے منقطع سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے، اپنے سفارتی مشنز کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ 2001 میں ان کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔بعد ازاں تہران نے دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے اعلان کے تقریبا دو ماہ بعد معاون وزیر خارجہ علی رضا عنایتی کو مملکت میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا۔گذشتہ جون میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر تہران گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...