اسلام آباد(این این آئی)توشہ خانہ تحائف نیلامی کیس میں بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی گئی ۔بشری بی بی کے وکلا انتظار پنجوتھا اور لطیف کھوسہ توشہ خانہ تحائف نیلامی کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔اس موقع پر بشری بی بی نے کمرہ عدالت میں حاضری لگادی جس پر ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ بشری بی بی نے دستخط کردئیے ہوں تو انہیں کمرہ عدالت سے روانہ کردیں۔عدالت نے بشری بی بی کی 5 لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض 12 ستمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے کہا کہ بشری بی بی کو نیب نے شامل تفتیش کرنے کے لیے بلایا تھا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے بھی بشری بی بی نے اٹک جیل جانا ہے، بشری بی بی کو نیب کو بلانا ہی نہیں چاہیے، خاتون ہیں، سوالات مہیا کردیں، وہ بطورخاتون اول بھی کسی پروگرام میں کبھی نہیں گئیں۔اس موقع پر ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تفتیشی افسر یا پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں بھی بلایا۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ بشری بی بی دستیاب نہیں، (آج )بدھ کو نیب چلی جائیں تو مسئلہ تو نہیں؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی معاملہ میری ڈومین میں نہیں، نیب بتائے گی۔عدالت میں وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے کہا کہ بشری بی بی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے جیل گئیں، جیل افسر نے کہا جیل میں کھانا دینا ہے تو 10 ہزار روپے دیں، جیل افسر نے بشری بی بی کو کہا آپ کی مرضی کا کھانا دے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں الزام لگادیا کہ بشری بی بی نے رشوت دینے کی کوشش کی، بشری بی بی تب سے ڈری ہوئی ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...