پاکستان یورپی یونین کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، نگران وزیرصحت

0
318

اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین نے سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھر پور ساتھ دیا ،نگران وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی خوشحالی اور معیشت کی بہتری ہمارا ایجنڈا ہے۔ وہ یورپی یونین کے سفیر رینا کیونکا سے گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرام اور سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی ڈی جی ہیلتھ بھی موجود تھے۔ سفیر نے نگران وزیر صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں آپ خدمات کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ ملاقات میں نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یورپی یونین نے سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھر پور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی خوشحالی اور معیشت کی بہتری ہمارا ایجنڈا ہے۔وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی افغانستان کے ہیلتھ منسٹر کو خط لکھا ہے اور پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے بارڈر پر مشترکہ مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ جب تک افغانستان سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہوتا پاکستان میں رسک موجود رہے گا۔ افغانستان سے پاکستان کثیر تک تعداد آمد ورفت جاری رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر وائرس کی روک تھام کیلئے مربوط پلان تشکیل دے رہا ہوں۔بارڈر پر پولیو ویکسینیشن کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر مضبوط کر رہا ہوں۔ اپنا 60 فیصد وقت پولیو کے خاتمے کیلئے وقف کر رکھا ہے۔گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔پاکستان جلد ہی گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈا پر اعلی سطحی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔اجلاس میں دنیا بھر سے ماہرین اور سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ڈاکٹر ندیم جان نے یورپی یونین کے سفیر کو گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ بھی شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہاکہ بیماریوں اور وباؤں سے نمٹنے کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جارہا ہے۔یونیورسل ہیلتھ کوریج ہمارا ٹاپ ترین ایجنڈا ہے۔پاکستان میں نیوٹریشن پروگرام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔نیوٹریشن اہم ایشوہے اس پر قابو پانے کیلئے مربوط اقدامات کیے جارہے ہیں۔نیوٹریشن پروگرام میں تعاون کیلئے ہورہی ،یونین وزارت صحت کے نیوٹریشن سیل سے میٹنگ کرے گی۔یورپی یونین کے سفیر نے گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈے پر عملی اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تعاون جاری رہے۔