اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موت برحق ہے، جیل میں جہاں قید ہوں اس سے چند قدم دور پھانسی گھاٹ ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ غداری کی نہ کریں گے، ملک ہمارا ہے جو ہمیں عزیز ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ میں نے کبھی ملک سے غداری نہیں کی، اعتماد سے کہتا ہوں کہ ملک کا وفادار ہوں، ملک سے غداری کی ہے تو پھانسی گھاٹ پر لٹکا دیا جائے، قبول کروں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک ہی تھے اور ہیں، اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، میں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو اولیت دی۔انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا، پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے متعلق قیاس آرائیاں اور غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔بعد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں اڈیالہ جیل میں قیدِ تنہائی کاٹ رہا ہوں، دیگر قیدیوں کی طرح مجھے جیل سے باہر چہل قدمی نہیں کرنے دی جاتی۔انہوںنے کہاکہ میری فیملی اس وقت سب سے زیادہ ٹارچر سے گزر رہی ہے، میں 9 مئی کے واقعات میں بے قصور ہوں، میں موجود ہی نہیں تھا، اس وقت میری اہلیہ بیمار تھیں، میں ان کی تیمار داری کر رہا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک معاشی اور آئینی بحران کا شکار ہے، جس کا حل شفاف انتخابات ہیں، ذاتی انا سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا، ملک مشکل میں ہے، اپنے رویوں پر سب کو نظرِ ثانی کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیرِ خارجہ ہمیشہ اداروں کا دفاع کیا، انصاف میں دیر ہو سکتی، اندھیر نہیں ہونا چاہیے، جیل میں مجھے گھر کا کھانا نہیں ملتا، عام قیدیوں والا ہی ملتا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے یہ بھی بتایا کہ فیملی سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی ہے، بچے اور اہلیہ اڈیالہ جیل آئے تھے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...