ممبئی(این این آائی) بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ ‘بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر’ پر ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ‘جوان’ کے ٹریلر سے ہی اس ڈائیلاگ کو شہرت ملی اور اسے فلمی مداحوں نے اداکار کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری سے جوڑ دیا ہے۔فلم کے ڈائیلاگ رائٹر سومیت اروڑا نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ خان کا یہ ڈائیلاگ فلم کے مسودے میں ابتدائی طور پر شامل نہیں تھا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ فلم کے سین میں ایسے ڈائیلاگ کی ضرورت محسوس ہوئی اور جب انہیں طلب کیا گیا تو انہوں نے یہ ڈائیلاگ بتایا جو فلمساز ایٹلی اور شاہ رخ خان کو پسند آیا اور اسے شوٹنگ والے دن ہی اسکرپٹ میں شامل کیا گیا۔7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی میگا تھرلر فلم میں شاہ رخ باپ بیٹے کا ڈبل رول ادا کررہے ہیں اور فلم کے اندر متعدد سیاسی اور سماجی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔سومیت اروڑا کے مطابق انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ دائیلاگ اتنا زیادہ مشہور ہوگا لیکن جس انداز میں کنگ خان نے اس کو شوٹ کرایا اس نے ڈائیلاگ کو الگ شناخت دے دی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...