افغانستان میں 6.2 شدت زلزلے کے جھٹکے

0
376

کابل(این این آئی) افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ 6.2 شدت کے زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیڑ تھی۔ زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔