لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں، قائد (ن) لیگ ملک کو آزمائش سے نکالیں گے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، دوست ممالک کا اعتماد صرف نوازشریف پر ہے، اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے، 21اکتوبر کو واپس آئیں گے اور اپنا ویژن دیں گے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے دسمبر 2021 میں کہا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آئیں گے، عوام نوازشریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، دوست ممالک کا اعتماد صرف نوازشریف پر ہے، قائد ن لیگ نے ملک کو دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالا۔سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وقت میں ہم پر مقدمات بنائے گئے، جو لوگ آج جیل میں ہیں وہ اللہ پاک کی پکڑ میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، لاڈلا تو وہ ہے جس نے ملک کو تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ 16ماہ میں شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے، 21اکتوبر کو محمد نوازشریف واپس آئیں گے اور اپنا ویژن دیں گے، 15سے 16سال کے بچوں کو بھی پتا ہے کہ اس ملک میں لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف عدالتوں اور جیلوں سے بھاگ کر نہیں گئے تھے، قائد مسلم لیگ (ن) واپس آ کر پھر سے سب کچھ ٹھیک کریں گے، پاکستان کے عوام جس کو ووٹ دیں گے، اقتدار پر اس کا حق ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...