لاہور (این این آئی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ مسلم لیگ نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے، میاں نواز شریف کی آمد تازہ ہوا کاایک جھونکا ہے ، کشمیری کمیونٹی نواز شریف کے ویژن کیساتھ ہے اور اوورسیز کے بچوں کو پاکستان سے راغب کرنے کیلئے کشمیرمیں ٹورازم کا فروغ اور سہولیات کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔سینئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرزمسلم لیگ (ن )بیرسٹر امجد ملک نے اتوار کو اپنے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی جس میں مسلم لیگ (ن )کینیڈا سے صدر سہیل وڑائچ ، ہالینڈ سے صدر پرویز سندھیلا ، برطانیہ سے آزاد کشمیر چیپٹر کے صدر چوہدری عبدالرحمن ، پرتگال سے سیکرٹری جنرل سرفراز فرانسس ، سویڈن سے آئے سرپرست اعلیٰ اسد ایاز، سعودی عرب کے قائم مقام صدر و سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر، سوئٹزرلینڈ کے صدر عالم زیب خان ، ترکی کے مسلم لیگ (ن )کے صدر میر ابرار اور برطانیہ وآئر لینڈ کے سوشل میڈیا کے نمائندے سلیمان بٹ ، کینیڈاسے طاہر نواز، برطانیہ آزاد کشمیر یوتھ کے نمائندے راجہ شکیل طاہر سمیت دیگر مہمانان گرامی شریک تھے ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مہمانوں کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہا کہ اور کہا کہ تارکین وطن ہمارا سرمایہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف کی آمد تازہ ہوا کاایک جھونکا ہے،مسلم لیگ نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے،تارکین وطن کو نواز لیگ کی لیڈرشپ کے نزدیک خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا شکریہ ادا گیا جنہوں نے قیمتی وقت سے اپنا وقت نکال کر اوورسیز وفد کو گورنر پنجاب کے دفتر میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں اور تارکین وطن دامے درمے سخنے اپنے ملک کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن اپنی سرمایہ کاری سے ملک کی مذید خدمت کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف کی پاکستان آمد سے جس طرح پاکستان میں مثبت تاثر ابھرا ہے اس جذبے کو سمجھنا اور سنبھالنا چاہیے، تارکین وطن کی جائز شکایات کا ازالہ ، پارلیمان میں نمائندگی اور سرمایہ کاری کا تحفظ ہوگا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن )کینیڈا سے صدر سہیل وڑائچ نے تارکین وطن کیلئے قبضے کی شکایات کا اژالہ کرنے کی درخواست کی۔ ہالینڈ سے صدر پرویز سندھیلا نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیااور نواز شریف کی واپسی پر سفر کے دوران احساسات سے آگاہ کیا۔ برطانیہ سے مسلم لیگ (ن )آزاد کشمیر چیپٹر کے صدر چوہدری عبدالرحمن نے کہاکہ کشمیری کمیونٹی نواز شریف کے ویژن کیساتھ ہے اور اوورسیز کے بچوں کو پاکستان سے راغب کرنے کیلئے کشمیرمیں ٹورازم کا فروغ اور سہولیات کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل پاکستان سے محبت کرتی رہے،۔سویڈن سے سرپرست اعلیٰ اسد ایاز نے اسکینڈینیویا سے پی آئی اے کی فلائٹس کے اجراء کی بات کی۔ سعودی عرب کے قائم مقام صدر و سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے کہا کہ میاں نوازشریف کی حکومت نے جو سہولیات تارکین وطن کو دیں عمران خان حکومت نے انکو ریورس کیا۔ اوورسیز پاکستانیز اوپی ایف کے زریعے اپنے مسائل کے حل کی خواہاں ہے۔انہوںنے کہاکہ تیس لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں اور انکے بے شمار مسائل میں سے ایک ملازمت کے حفاظت اور سہولیات اور ایمبولینس کے زریعے ڈیڈ باڈی کی ترسیل اور ائیرلائن کی فراہمی ہے۔سوئٹزرلینڈ کے صدر عالم زیب خان نے گورنر پنجاب کو کہا کہ سرمایہ کاری کاون ونڈو آپریشن وقت کی ائم ضرورت ہے اور انہوں نے حکومت کے سہولت کاری کے نئے نظام کی تعریف کی۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو سوئٹزرلینڈ آنے کی دعوت دی۔ ترکی کے صدر میر ابرار نے کہاکہ اوررسیزپاکستانیز کو مقامی الیکشن میں سیٹوں کا اجراء اور جب تک قانون سازی نہیں ہوتی کوٹہ سسٹم پر نمائیندگی یقینی بنانی چاہیے۔ برطانیہ کے سوشل میڈیا کے نمائیندے سلیمان بٹ نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں مسلم لیگ ن نے عمران خان کے پیڈ پراپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے گورنر پنجاب کو اعزازی شیلڈ سے نوازا اور اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کی اور وفد کی جانب سے پھول پیش کئے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن خان نے مہان گرامی بیرسٹر امجد ملک اور وفد کو گورنر پنجاب کا اعزازی نشان پیش کیااور مہمانوں کی چائے اور لوازمات سے بھرپور خاطر تواضع کی۔ گورنر پنجاب آخر میں مہمانوں کیساتھ گھل مل گئے اور نواز شریف کیساتھ آنے والے مہمانوں کو سراہا اور کافی دیر تک مہمانوں سے تصاویر کھنچواتے رہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...