اسلام آباد (این این آئی) نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ نے فرانسیسی سفیر نکولس گیلی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نگران وزیر نے پاکستان میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لئے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں فرانسیسی سرمایہ کاروں کے لئے سنہرے مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکھر-حیدرآباد موٹروے(M-6 )فرانسیسیوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک بہترین موقع ہے اسی طرح پاکستان ریلوے افغانستان کے ساتھ رابطے کے لیے کوہاٹ سے خرلاچی تک روٹ بنانے کے لیے کوشاں ہے. جس سے فرانس بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ فرانسیسی سفیر نکولیس گیلے نے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے تعلقات اور باہمی تعاون کی لمبی تاریخ ہے۔ فرانسیسی سرمایہ کار پاکستانی منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ فرانسیسی ریل ٹرانسپورٹ کمپنی السٹوم پاکستان میں اپنی مستقل نمائندگی قائم کر رہی ہے اور یہ مزید سرمایہ کاری کی طرف ایک قدم ہے۔ہم اپنے سرمایہ کاروں کو مزید ترغیب دیں گے اور پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لائیں گے۔ نگران وزیر نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بھی اپنے افق کو وسعت دے رہی ہے اور وہاں بھی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان میں جمہوری استحکام 2008 سے جاری ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے۔
مقبول خبریں
بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی
کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی ۔بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...