اسلام آباد(این این آئی)فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پر عملدرآمد اور دھرنے کے ذمے داران کے تعین کیلئے حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی۔کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری دفاع، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں اس حوالے سے اٹارنی جنرل نے عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،رپورٹ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں شامل افراد کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ٹی او آرز بھی عمل درآمد رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنے سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی اور حاصل شواہد و دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لے گی اس حوالے سے قائم کی جانے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنا کیس کے ذمے داران اور ہینڈلرز کا تعین کرے گی، کمیٹی تعین کرے گی کہ فیض آباد دھرنا کیس میں کس نے احکامات دیے اور مینیج کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کے بعد تجاویز پر مبنی رپورٹ جمع کرائے گی۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس طے شدہ ٹی او آرز پر 26 اکتوبر کو ہوچکا ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی یکم دسمبر تک رپورٹ وزارتِ دفاع کو جمع کرائے گی۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو اگر مزید وقت درکار ہوگا تو وزارتِ دفاع سے رجوع کرے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت سے فیض آباد دھرنا کیس نظرثانی درخواست واپس لینے کی درخواست کی تھی، عدالت سے استدعا ہے کہ حتمی رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...