اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پر ظلم کی تاریخ دہائیوں پر محیط ہے، ہندوستان نے 27اکتوبر 1947کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا، بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی شدید خلاف ورزی اور اپنے آئین سے روگردانی کا مرتکب ہے، جبر بڑھنے کے باوجود کشمیریوں میں آزادی کی تڑپ اور جذبہ بڑھا ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس جذبے کو ختم نہیں کر سکتی۔وہ جمعہ کو یہاں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر کے عوام پر ظلم کی تاریخ 177 سال پرانی ہے جب 1876میں انگریز سامراج نے یہ خطہ 75 لاکھ روپے کے عوض ڈوگرا راجہ گلاب سنگھ کو فروخت کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 76سال قبل بھارت نے کشمیر پر جبری قبضہ کیا، یہ جبر اور ظلم اس وقت سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے جبر اور ظلم بڑھا، کشمیری عوام کا جذبہ بھی اسی طرح بڑھا ہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر پر جبری قبضہ کر کے بھارت نے نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کی بلکہ اپنے آئین اور قانون سے بھی روگردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر میں ظلم نظر نہیں آتا۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جیسے جیسے ظلم بڑھے گا، اسی طرح آزادی کا جذبہ بھی فروغ پائے گا، آزادی کے اس جذبے کو دنیا کی کوئی طاقت کم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کو روکا نہیں جا سکتا اگر دنیا میں انصاف نہیں ہوگا تو امن نہیں ہوگا۔ قبل ازیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...