اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے واضح کیا ہے کہ کوئی سابق وزیر مشیر یا معاون خصوصی سرکاری گاڑی گھر لے کر نہیں گیا۔ جمعہ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ا نہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کابینہ کے اکثر ارکان کے پاس 1800 سی سی کی گاڑیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رولز کے تحت غیر معمولی صورتحال میں پرائیویٹ وکلا کی خدمات حاصل کرنا پڑتی ہیں۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ لا افسران کی تعیناتی کا معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے تاکہ اس پر تفصیلی غور کیا جا سکے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ لا افسران 20، 20 مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں اور ان کو معاوضہ بھی ان کی محنت کے برابر نہیں ملتا۔فاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21 اور 22 کے افسران کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ کامران مرتضی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلات ایوان میں پیش کر دی جائیں گی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کی ملکیت قصر ناز کی جون سے منقطع بجلی فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بحال نہیں ہو سکی ۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ اس معاملے سے کابینہ کو کو آگاہ کیا جائے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و پارلیمانی امور نے کہا کہ یہ معاملہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...