چین میں بی آر آئی بائیو ہیلتھ ایگریکلچر پر سمپوزیم کا انعقاد

0
302

اسلام آ باد (این این آئی)چین میں بی آر آئی بائیو ہیلتھ ایگریکلچر پر سمپوزیم کا انعقاد،سمپوزیم میں زراعت، جنگلات اور آبی فضلے کے جامع استعمال سمیت مختلف شعبوں پر 18 کلیدی رپورٹس پیش کی گیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ بائیو ہیلتھ ایگریکلچر اور چائنا ایس سی او نیشنل بائیو ہیلتھ ایگریکلچر اوورسیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریشن پارک کنسٹرکشن فورم پر چوتھا بین الاقوامی سمپوزیم نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی (این ڈبلیو اے ایف یو)، چین میں 12 نومبر سے 16 نومبر تک آن لائن منعقد ہو رہا ہے. شریک منتظمین میں سلک روڈ (ینگلنگ) بائیو ہیلتھ ایگریکلچرل انڈسٹری الائنس (ایس بی ایچ آئی اے)، چین پاک ریسرچ سینٹر فار ایگرو بائیولوجیکل ریسورسز، چین پاک زرعی تعاون اور ایکسچینج سینٹر، چائنا مشینری انڈسٹری انجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی پاکستان برانچ، سیچوان لیٹونگ فوڈ کمپنی لمیٹڈ(پوجی ہولڈنگز گروپ)، ہری پور یونیورسٹی، لاہور یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، بہاالدین زکریا یونیورسٹی، وغیرہ شامل تھی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان اکیڈمی آف سائنس آف انجینئرنگ (سی اے ای)کے فیلو اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز(ٹی ڈبلیو اے ایس) کے فیلو پروفیسر محمد اشرف نے کانفرنس کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ کانفرنس سے ہری پور یونیورسٹی کے صدر پروفیسر شفیق الرحمان اور سندھ زرعی یونیورسٹی کے صدر پروفیسر فتح محمد مری نے بھی خطاب کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سمپوزیم میں زراعت، جنگلات اور آبی فضلے کے جامع استعمال، صحت مند جانوروں کی افزائش اور ماحولیاتی تحفظ، صحت مند گھاس کے میدان اور ماحولیاتی بحالی، حیاتیاتی صحت زرعی مصنوعات کی پیداوار اور زرعی ماحولیاتی انتظام. سمیت مختلف شعبوں پر کل 18 کلیدی رپورٹس پیش کی گیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان، جمہوریہ چیک، مصر، ایران، ترکی، بنگلہ دیش، قازقستان، ازبکستان، سری لنکا، ایتھوپیا اور دیگر ممالک کے 200 سے زائد ملکی و غیر ملکی نمائندوں کے علاوہ گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ڈرائی لینڈ ایگریکلچر، چائنا مشینری انڈسٹری انجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی پاکستان برانچ، سیچوان لیٹونگ فوڈ کمپنی لمیٹڈ (پوجی ہولڈنگز گروپ) اور دیگر 20 سے زائد یونٹس نے فورم میں شرکت کی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق “بائیو ہیلتھ ایگریکلچر” (بی ایچ اے) کو این ڈبلیو اے ایف یو کے پروفیسر ڑانگ لیکسن نے 2017 میں بیلٹ اینڈ روڈ بائیو ہیلتھ پر پہلے بین الاقوامی سمپوزیم میں پیش کیا تھا۔ اس سے مراد محفوظ اور اعلی معیار کی زرعی پیداوار کے لئے حیاتیاتی ذرائع کا استعمال ہے جس میں مٹی ، پودوں ، جانوروں ، انسانی اور ماحولیاتی نظام کی صحت کی پائیداری ، بیرونی زرعی ان پٹ ، خاص طور پر حشرہ کش ادویات اور مصنوعی کھادوں یا دیگر خطرناک / زہریلے کیمیکلز کو کم کرنا یا خارج کرنا شامل ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پانچ روز سمپوزیم کے دوران صحت مند آبی زراعت اور فضلے کے وسائل کے استعمال کے بارے میں ایک ذیلی فورم بھی منعقد کیا جائے گا اور جدید بائیو ٹیکنالوجی کے اطلاق پر ایک تعلیمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ شرکا شانسی صوبائی ایرو اسپیس بریڈنگ انجینئرنگ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر، مقامی حیاتیاتی صحت سبزیوں کے اڈوں اور یانگلنگ ڈیمونسٹریشن زون زرعی سائنس و ٹیکنالوجی انڈسٹریل پارک کے شیان گرانڈ بریڈنگ بیس کا دورہ کریں گے اور مقامی کاروباری اداروں کے ساتھ تبادلہ اجلاس منعقد کریں گے۔