اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ”سلیکشن” قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر” سلیکشن” کا عمل صرف پندرہ منٹ میں مکمل ہوگیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پریس ریلیز ڈیڑھ گھنٹے تک روک کر عوام، الیکشن کمیشن اور اپنے پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں ”مٹی ڈالنے” کی کوشش کی گئی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا نہ کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ،نہ ووٹرز تھے نہ ووٹر لسٹ، نہ پرائیذائیڈنگ افسر تھا نہ الیکشن پراسیس؟۔ انہوںنے کہاکہ بانی راہنمائوں اور کارکنوں کے خوف سے انہیں الیکشن پراسیس سے ہی باہر کردیاگیا،اسے کہتے ہیں ”دھاندلا”، اسے کہتے ہیں ”آمریت”، اسے کہتے ہیں ”سلیکشن”۔Rigged,Managed, Maniplulated and Dictated Electionsکی تصویر دیکھنی ہوت تو یہ ”سلیکشن” دیکھ لے۔ ۔ انہوںنے کہاکہ یہ جمہوریت ، الیکشن کمیشن اور پارٹی ورکرز سے سنگین مذاق اور انتخابی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پارٹی میں بانی رہنمائوں اور کارکنوں کو” لیول پلیئنگ فیلڈ ” نہ دینے والے ملک میں ”لیول پلئینگ فیلڈ ” کے مطالبوں کے ڈرامے کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں آنے والوں کی عادت نہیں بدلی،اپنے اعمال اور کرتوت تو ٹھیک کرنے نہیں،اب الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں اور گالیاں دیں گے، الزام لگائیں گے، روئیں گئے، پیٹیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اپنے پارٹی ورکرز کا سامنا کرنے کی بھی ہمت نہیں، عوام کا سامنا کیسے کریں گے ؟ ،جو کچھ ہوا ، جو کچھ ہورہا ہے اور جو کچھ ہوگا، اس سب کا ذمہ دار 9 مئی کا منصوبہ ساز خود ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...