اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947ء کو آئین ساز اسمبلی سے خطاب میں واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔ پیر کو کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، اپنے ملک پاکستان کی ترقی ا و رخوشحالی کے لئے متحد ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...