اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے ایس ایچ او نے مکا مارا، کِک ماری گئی، کیا یہ رویہ درست ہے؟۔ ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گرفتاری کے وقت مجھے دھکے دیے گئے، میں نے تو ہمیشہ پْرامن رہنے کا درس دیا۔صحافی نے شاہ محمود قریشی سے سوال کیا کہ گرفتاری کے علاوہ کوئی پریشر ہے۔اس پر انہوں نے کہا کہ ذہنی و جسمانی تشدد کم ہے کیا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہاکہ میں کراچی میں تھا جبکہ راولپنڈی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ جیل تو جیل ہوتی ہے، مجھے تو پھر قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ خود دیکھ لیں یہ کس حد تک ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، میں وزیرِ خارجہ رہا اور پاکستان کا مقدمہ لڑا لیکن ایسا رویہ اپنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ میں نے جو بیانات دیے اس میں پْرامن احتجاج اور اچھے برتاؤ کا پیغام تھا۔
مقبول خبریں
بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی
کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی ۔بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...