اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد فارم 45 اور 47 کے درمیان فرق اور بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات پر بڑھتے ہوئے تنازع کے پیشِ نظر غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابی نتائج کے آزادانہ آڈٹ کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں فافن عام انتخابات کے نتائج کے آڈٹ کے لیے 3 مراحل پر مشتمل طریقہ کار تجویز کیا ہے۔میں فافن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر زور دیا کہ وہ عام انتخابات کے نتائج کی قانونی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے مناسب قانونی فورم پر چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کی جانچ پڑتال کرے۔فافن نے زور دیا ہے کہ اس آڈٹ میں متعلقہ سیاسی جماعتوں کے نامزد کردہ نمائندوں کے ساتھ ساتھ آزاد مبصرین کو بھی شامل کرنا چاہیے تاکہ اس عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید برآں فافن نے چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتخابی عمل کے ہر مرحلے میں ناکام رہے ہیں۔فافن نے رپورٹ میں کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں فارم 47 اور فارم 45 کا مجوزہ آڈٹ نہیں ہو سکتا، الیکشن میں قدم قدم پر دھاندلی کسی بڑی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتی ہے، لہذا اس میں مبینہ طور پر ملوث کرداروں کی چھان بین ضروری ہے اور اس کو بے نقاب کرنے والوں کو ہراساں یا گرفتار کرنا قابلِ مذمت ہے۔رپورٹ میں پریزائیڈنگ افسر کی سیل یا آر او کی سیل کے ساتھ کھولے گئے بیگز کو دیکھنے، بیلٹ پیپرز اکاؤنٹ بیگ، جاری کردہ بیلٹ پیپرز کی کاؤنٹر فائل اور انتخابی فہرست کی مارک کاپی کو چیک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، گنتی میں شامل، خارج کردہ اور ضائع شدہ بیلٹ پیپرز کا بھی جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فافن نے انتخابات کے لیے تعینات افسران کے احتساب کا مطالبہ بھی کیا ہے، ساتھ ہی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارم 45 کی مختلف کاپیوں کی حقیقت کی وضاحت کرے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے غیر مطمئن شخص 30 دن میں سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے، چیلنج کردہ پولنگ اسٹیشنز یا پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کروائی جائے، الیکشن کمیشن یہ سارا عمل نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 60 دن کے اندر کرے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...