اسلام آباد(این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وپارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہاہے کہ غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباو طالبات کے وظائف کیلئے 35 سے 40 ہزار درخواستیں موصول ہوتی ہیں ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے درخواستوں کو نمٹانے کادورانیہ کم کیاجاسکتاہے۔ منگل کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینٹر کامران مرتضی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وپارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے ایوان کو بتایا کہ کو غیر معمولی کارکردگی پر وظائف دیئے جاتے ہیں جن کے سالانہ 35 سے 40 ہزار کیسز طلبا کے وظائف کے لیے آتے ہیں جن کی جانچ پڑتال پہ وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ سے ستمبر تک نتائج کا اعلان ہو رہا ہوتا ہے اس لیے یہ تعداد بڑھ جاتی ہے۔ عام طور پر 45 دن میں کیسز مکمل ہونے کی صورت میں ادائیگی کر دی جاتی ہے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وپارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہاکہ سٹیل ٹائون میں علمااور موذن حضرات کو سٹیل انتظامیہ کے فنڈزسے 4 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ کی ادائیگی ہو گئی ہے، فنڈزکی کمی کے باعث آئندہ سٹیل ٹائون میں مقیم افراد سے وصولی کر کے تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔سینیٹر کامران مرتضی کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سٹیل ٹائون مسجد کمیٹی نے 37 علما اور موذن مقرر کئے تھے جن کی تنخواہ پاکستان سٹیل کے ملازمین کے فنڈز سے لے کر دی جاتی تھی لیکن 2021 سے سٹیل مل کے ملازمین کو فارغ کرنے کا جو سلسلہ شروع ہوا اس کی وجہ سے ملازمین کی تعداد 8600 سے کم ہو کر3 ہزار رہ گئی جس کی وجہ سے فنڈز بھی کم ہو گئے ۔اب سٹیل مل کے ملازمین سے جو فنڈز اکٹھے کئے جاتے ہیں وہ ایک لاکھ 34 ہزار روپے ہیں جن میں سے 37 علما اور مذن حضرات کی تنخواہ دینا ممکن نہیں ہے، اس لیے 32 علما اور موذن حضرات کا کنٹریکٹ بڑھایا نہیں جا سکا۔ سٹیل مل انتظامیہ نے سٹیل ٹان میں مقیم افراد سے 250 روپے فی گھر لینے کا فیصلہ کیا ہے جیسے ہی یہ فنڈز اکٹھے ہوں گے ۔32 علما اور مذن حضرات کو ادائیگی یقینی بنائی جائے گی تاہم پچھلے چار ماہ سے ان کی رکی ہوئی تنخواہ سٹیل مل انتظامیہ نے اپنے فنڈزسے ادا کر دی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...