ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے ٹیلیفون پر غزہ کی تازہ صورت حال، جنگ سے متاثرہ علاقے میں امداد پہنچانے اور بحیرہ احمر کی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فون پر بات کرتے ہوئے دونوں رہ نماں نے سعودی عرب اور فرانس کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت متعدد دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہ نمائوں نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور، بحیرہ احمر کی سلامتی، غزہ کی پٹی میں جاری جنگ اور جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ کیا۔فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہ نماں نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کے سلسلے میں فرانسیسی صدر دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ بات کی ہے۔دونوں رہ نمائوں نے تنازع فلسطین کے منصفانہ حل، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور خطے میں دیر پا امن اور سلامتی کے لیے جنگ کے بجائے امن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...