نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

0
114

پشاور (این این آئی)نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کردیا۔اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پوری دنیا نے کہا الیکشن شفاف نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے کہا الیکشن شفاف نہیں ہوئے، یہ باہر سے آتے ہیں اور پیسہ چوری کرتے ہیں، پوری قوم جان گئی کہ اصل سلیکٹڈ کون ہے۔