اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کو بطور وزیر خزانہ ذمہ داریاں دئیے جانے پر رضامند ہو گئی اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے بتایاکہ مسلم لیگ ن ڈرائیونگ سیٹ پر ہے اور یہ ان کی صوابدید ہے کہ وہ کسے اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہیں۔پی پی رہنما نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی کسی شخص پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا البتہ ہم نے ان کی پالیسیوں پر اعتراض اٹھایا ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار نے ہی پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ سے مذاکرات کیے اور ان کے اور ان کی جماعت کے ہمارے ساتھ ہمیشہ اچھے سیاسی تعلقات رہے ہیں۔
مقبول خبریں
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...