سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنا سے دیگرسیاسی جماعتوں کو فائدہ ہوگیا

0
98

اسلام آباد (این این آئی)سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنا سے دیگرسیاسی جماعتوں کو فائدہ ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کو اپنی تعداد سے زیادہ مخصوص نشستیں ملیں گی، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے 7 رکن قومی اسمبلی کے بدلے خواتین کی مخصوص 9 نشستیں ملنے کی توقع ہے جبکہ صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)کے 6 ایم پی ایز کو 7 خواتین کی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کو 4 رکن قومی اسمبلی کے بدلے 5 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایک ممبرکو ایک نشست ملنے کا امکان ہے۔دورسی جانب پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کو 2 ممبران کے بدلے 3 خواتین نشستیں ملنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیت کی 4 نشستوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کو 2 نشستیں مل جائیں گی جبکہ صوبائی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)کو بھی اقلیت کی ایک ایک نشست مل جائے گی۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کی کل اراکین کی تعداد 20 ہے اور مخصوص نشستیں 30 ہے۔