وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات، پیشہ وارنہ امورپر گفتگو

0
84

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ملاقات میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ اور سکیورٹی امور سے متعلق بات چیت کی گئی ۔