اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہا کہ ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا جو 8 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے اسپیکر نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے خاتمے، جبر و تشد کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششیں کرنے اور ضروری قانون سازی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمارا مذہب خواتین کو مساوی حقوق اور عزت و احترام دیتا ہے اور صنفی امتیاز کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے بارے میں منفی سوچ اور رویوں کو بدلنے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے اقتصادی شعبوں میں آگے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خواتین کو ان کا جائز مقام دلانے، بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان میں خواتین کی بھرپور نمائندگی موجود ہے اور وہ قانون سازی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں محترمہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ملک میں خواتین کی سیاسی عمل میں بھرپور شمولیت اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کے فعال کردار کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ محترمہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کے اہم سنگ میل عبور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت خواتین کی ترقی اور ان کی خوشحالی کے لیے مزید بہتر اقدامات کرے گی۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور ان کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ موجودہ پارلیمان کی ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان کا آئین خواتین کو جانی و مالی تحفظ، کام، کاروبار، تعلیم، آزادی کے ساتھ پیشے کے انتخاب، سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں تھیں، جنہوں نے اپنے والد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد پارٹی کو از سرِ نو منظم کیا اور اپنی شہادت تک ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے بھرپور جدو جہد کی۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا بطور وزیر اعظم اور محترمہ مریم نواز شریف کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستانی معاشرے کی اعتدال پسندی، روشن خیالی اور ترقی پسند معاشرے کی عکاسی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...