اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی اور محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کیلئے نہیں لایا گیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اسی دور میں تحریک انصاف نے 9مئی کے حملے کردئیے جس پر کسی کو تو ایکشن لینا تھا اور تحریک انصاف کو محسن نقوی سے صرف یہی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا کہ محسن نقوی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں یا ہمارے نمائندے نہیں ہیں، وہ ایک متوازن وزیرداخلہ ہوں گے،کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی ہے،محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کیلئے نہیں لایا گیا، ان کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔عطا تارڑنے کہاکہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اوروہ پرائیویٹ سیکٹر سے کروڑں روپے کی تنخواہ چھوڑکر آرہے ہیں جب کہ اسحاق ڈار اس لیے ہمارے وزیرخزانہ نہیں ہیں کیونکہ یہ سمجھا گیا کہ شاید وہ وزیرخارجہ کے طور پر بہتر کارکردگی دے سکیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...