اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا گیا ہے جس میں چین کے ساتھ عملی تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔چینی صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام پر صدرِ مملکت نے اْن کا شکریہ ادا کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ چین کے ساتھ سدابہار شراکت داری مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان اور چین محض پڑوسی نہیں بلکہ آہنی بھائی ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک چین مضبوط دوستی علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے کلید کی حیثیت رکھتی ہے، دونوں ممالک سدابہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اورچین نے اقتصادی راہداری سمیت دوطرفہ تعاون میں نمایاں پیشرفت کی، صدر شی جن پنگ کی غیر متزلزل حمایت سی پیک کی ترقی کے لیے ناگزیر رہے گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ تاریخ نے پاکستان اور چین کو ایک منفرد رشتے میں جوڑا ہے، باہمی احترام، افہام و تفہیم مشترکہ خیالات سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
سابق کرکٹر عبدالرزاق کا دیدار سے محبت کا اعتراف
لاہور(این این آئی)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اّل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ماضی کی محبت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ...
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...