بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے حیاتیاتی و ماحولیاتی نگرانی کے جدید نظام کے قیام کو تیز کرنیکی تجویزجاری کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا گرو پ کے مطا بق اگلے پانچ سالوں میں، چین حیاتیات و ماحولیات کی نگرانی کی ڈیجیٹل اور انٹیلجنٹ تبدیلی کو تیز کرے گا۔ 2035 تک،حیاتیاتی و ماحولیاتی نگرانی کا جدید نظام بنیادی طور پر قائم ہو جائے گا۔ تجویز کے مطابق چین مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی مدد سے ماحولیاتی معیار کی نگرانی کے نیٹ ورک کو اسمارٹ بنائے گا۔ مستقبل میں،حیاتیاتی و ماحولیاتی نگرانی کے اعداد و شمار کو جمع کرنے، منتقل کرنے،نیز تجزیہ اور اطلاق تک کا پورا عمل اسمارٹ کیا جائے گا۔ماحولیاتی نگرانی کی تمام سرگرمیوں کا احاطہ کرنے والا ایک مکمل کوالٹی مینجمنٹ سسٹم قائم کیا جائے گا۔سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ، ایریل ریموٹ سینسنگ، اور گراونڈ بیسڈ ریموٹ سینسنگ سمیت دیگر ٹیکنالوجیز کو قومی ماحولیاتی نگرانی کے نیٹ ورک میں استعمال کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...