اسلام آبا د/راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ فیض آباد انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہیے، 21اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے،ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان اور سونامی ہے، پولیس ہمارے پی پی 36کے امیدوار کو ہراساں کررہی ہے، احمد چٹھہ کو عدالتوں میں جانے نہیں دیاجارہا ہے،سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹس پر ہمارے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، پنجاب پولیس نے جو ظلم کیا وہ سب کے سامنے ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان اور سونامی ہے، پولیس ہمارے پی پی 36کے امیدوار کو ہراساں کررہی ہے، احمد چٹھہ کو عدالتوں میں جانے نہیں دیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹس پر ہمارے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، پنجاب پولیس نے جو ظلم کیا وہ سب کے سامنے ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ فیض آباد انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہیے، فیض آباد رپورٹ کو الماری میں بند کر کے نہیں رکھنا چاہیے، دودھ کا دود پانی کا پانی ہونا چاہیے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف کی حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے گی، یہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرول بم گرائیں گے، 15 دن بعد یہ پیٹرول پھر مہنگا کریں گے، آج یہ بتا رہے ہیں کہ بجلی 100 روپے فی یونٹ تک جائے گی۔انہوں نے دریافت کیا کہ خواجہ آصف نیکہا تھا کہ پنجاب پولیس بغیر وارنٹ گھر آگئی تو کیا ہمارے گھر پنجاب پولیس وارنٹ لے کر آتی تھی؟ پنجاب پولیس کو چور ڈکیت کی طرح رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھسنے کی عادت ہوگئی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ انہوں نے آئین و قانون کے دھجیاں اڑا دی ہیں، جس ملک کے جج خط لکھیں کہ ایجنسی کے لوگ ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں تو سرمایہ کار وہاں سرمایہ لگانے سے پہلے سوچتا ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمارا 6 پارٹی کا اتحاد بن چکا ہے اور اس کے صدر محمود خان اچکزئی ہیں، ہمارا مطالبہ آئین و قانون کی بالا دستی ہے۔دریں اثناء راولپنڈی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سے ملاقات کے دوران ہماری آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بلب کی آڑ میں کیمرا لگایاگیا۔انہوںنے کہاکہ میز کے اوپر انہوں نے نیا بلب لگایا جس سے آڈیو ریکارڈنگ کی گئی، بانی سیملاقات کے دوران درمیان میں ایک شیشہ نصب تھا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی سے ملاقات کیدوران ہماری آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری پٹیشنز کو دیکھے۔انہوںنے کہاکہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے شیشہ لگاکر ملاقات کرائی گئی، شیشے کے کمرے میں ملاقات کرانا خلاف قانون ہے، ایک ملک میں 2 قانون نافذ ہیں، ہمیں عدالتوں سے ریلیف نہیں مل رہا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب بھر میں جلسے کرنے جا رہے ہیں، ان جلسوں میں عمر ایوب کے ہمراہ میں اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کو توہین عدالت کی درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...