اسلام آباد (این این آئی)پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سابق وزایر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مکمل فٹ قرار دے کر ان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی۔ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز دوپہر سینے میں جلن کی شکایت کی تھی، دن کے وقت اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کر کے سابق خاتون اول کو صحت مند قرار دے دیا تھا۔ذرائع نے کہا کہ بعد ازاں پمز ڈاکٹرز کی ٹیم نے رات کے وقت بنی گالہ میں بشری ٰبی بی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔پمز ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے سابق خاتون اول کو پمز ہسپتال کے ماہرین اور ماہر امراض دل سے معائنہ کروانے کی تجویز دی، اس کے علاوہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کر کے انہیں صرف کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیا۔
مقبول خبریں
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام...
ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب...
تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی...
جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایرانی حکومت
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے...
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...