اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم، وزیر خارجہ اسحق ڈار کے ہمراہ 28 سے 29 اپریل 2024 تک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کو عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرنے کے لیے سعودی عرب کے ولی عہد اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاس شواب کی طرف سے دعوت نامے موصول ہوئے۔اجلاس میں پاکستان اعلی سطح فورم میں پاکستان عالمی صحت کے نظام، جامع اقتصادی ترقی کو فروغ، علاقائی شراکت داروں کے درمیان تعاون کو فروغ اور پائیدار اقتصادی ترقی کے ساتھ توازن قائم کرنے کے چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کرے گا۔اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ مختلف عالمی رہنماں، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے،یہی نہیں بلکہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 اور 5 مئی 2024 کو گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والے 15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ترجیحی تجارت کا معاہدہ موجود ہے، ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مزاکرات جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران سربراہان کی ملاقات میں اہم امور زیر غور آئے، گوادر اور چاہ بہار کے درمیان ٹریڈ روٹ پر گفتگو ہوئی، پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت، آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، مشترکہ سطح کی مارکیٹس، اقتصادی فری زون کی ترقی اور چاہ بہار اور گوادر کی بندرگاہوں کے درمیان باہمی مفید تعلقات سمیت رابطوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بہت کامیاب رہا، ایران اور پاکستان کے رہنماوں نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، ہم غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں فلسطینیوں کی نسل کشی کی اعلی سطح پرتحقیقات ہونی چاہیے، دونوں ممالک کے رہنماں نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔انہوںنے کہاکہ دونوں فریقوں نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک کے درمیاں توانائی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت کا بھی اعادہ کیا گیا، بجلی کی تجارت، پاور ٹرانسمیشن لائنز اور آئی پی گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دورے میں ایران اور پاکستان اپنے اپنے ممالک میں جیل میں قید قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...