اسرائیلی بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت نسل کشی نہیں،بائیڈن

0
57

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی بمباری میں 35 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادتوں کو نسل کشی ماننے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نشل کشی نہیں ہیجب کہ انہوں نے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو بھی مسترد کردیا۔